• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام امن کمیٹی مردان کا اجلاس

مردان (نمائندہ جنگ) ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیر صدارت مردان میں محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہ ممتاز خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین کے علاوہ مذہبی رہنمائوں اورامن کمیٹی مردان کے ممبران اور عوامی منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔
تازہ ترین