• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سال سے زائد عمر کے افراد ہالیڈیز پر نوجوانوں سے زیادہ خرچ کرتے ہیں

لندن (جنگ نیوز) 50سال سے زائد عمر کے افراد ہالیڈیز پر نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ پیسہ خرچ کررہے ہیں، جبکہ نوجوان ہالیڈیز پر کم ٹریولنگ کررہے ہیں۔ یہ انکشاف سی ای بی کے کنسلٹنسی فار ساگا کی ریسرچ میں سامنے آیا۔ یہ ریسرچ گزشتہ5سال پر محیط ہے، جس میں پتہ چلا کہ معمر افراد کے تعطیلات اور سفر پر اخراجات23فیصد بڑھ گئے ہیں۔ 50سال سے کم عمر کے افراد ٹریولنگ تعطیلات پر کم خرچ کررہے ہیں، جس میں5فیصد کمی آئی ہے۔ برطانیہ کی معمر آبادی اب ہالیڈیز پر نصف سے زائد اخراجات کی ذمہ دار ہے۔ گزشتہ برس50سال سے زائد عمر کے افراد نے ہالیڈیز پر سفر کے لیے39بلین پونڈ خرچ کیے جس میں2.8بلین پونڈ کروڑز کے بھی شامل تھے۔ ہالیڈیز کے سفر میں ازبکستان میں سلک روڈ بھی شامل ہے۔ ساگا50سال سے زائد عمر کے افراد میں انشورنس اینڈ ہالیڈیز کی فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔ سال رواں کے اوائل میں انسٹی ٹیوٹ آف فسکل سٹڈیز (آئی ایف ایس) نے کہا کہ مالی بحران کے نتیجے میں نوجوان نسل کی آمدن میں کمی آئی ہے۔ جبکہ60سال سے زائد عمر کے افراد معیاری زندگی بسر کررہے ہیں۔ 2015ء تک کے7برسوں میں اس ایج گروپ کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جو11فیصد ہے۔ تاہم30سال سے کم عمر افراد کی آمدنی میں اس مدت کے دوران7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ درمیانی عمر کے لوگوں کی آمدنی میں مجموعی تبدیلی آئی ہے۔ 2011ء کے بعد بیسک سٹیٹ پنشن میں اوسط آمدن اور کنزیومر پرائس انفلیشن کے حساب سے اضافہ ہوا ہے جو2.5فیصد ک ہے۔ سال رواں کے اوائل میں ایم پیز نے جنرلائزیشن فیئرنیس کے بارے میں انویسٹی گیشن شروع کی تھی جس کی رپورٹ اگلے ماہ شائع ہوگی۔
تازہ ترین