• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر نئے سرے سے غور کرنا ہوگا

پیرس(رضا چوہدری)وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مہم کے سلسلے میں فرانس آنے والے وفد کے اراکین پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل اور سینیٹر عاشیہ رضا فاروق نے پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اب کشمیرکی صورتحال پر نئے سرے سے غورکرناہوگا اور اسے اہمیت دیناہوگی کیونکہ پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور کشمیرایک نیوکلرفلیش پوائنٹ ہے۔اگرخطے میں جنگ چھڑتی ہے تو یہ صرف کشمیر، پاکستان اوربھارت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیاکے امن کیلئے خطرناک ہوگی ۔عالمی برادری اس ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے خصوصی اورفوری اقدامات کرے تاکہ دنیاکے امن کوبچایاجاسکے او ر وقت کہ اہم ضرورت ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل نکالاجائے انہوں کہا ہمارے دورے کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد ،مقبوضہ وادی کی صورتحال خاص طور پر پیلٹ گن کے استعمال اور اس سے انسانی جانوں کا ضیاع اور کشمیریوں کو بینائی سے محروم کرنے کے واقعات سے آپ لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اورساتھ ساتھ عالمی برادری کو آگہی دیناہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک طرف کشمیریوں کے انسانی حقوق کو بے دردی سے پامال کررہاہے اور دوسری طرف ان کی آواز کو دبانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہے لیکن کشمیرکے لوگ بھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر پرعزم ہیں۔ اراکین وفد نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ یہاں پاکستان کے سفیر ہیں لہٰذا کشمیریوں کی جدجہداور ان پر ڈھائے جانے مظالم سے یہاں کےلوگوں کو آگاہ کریں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق نے کہا کہ یہاں آباد پاکستان کمیونٹی بڑی منظم اور موثر ہونے کے ساتھ ساتھ متحرک ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اپنے ملک قوم کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔تقریب میںپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے رہنما چوہدری کامران یوسف گھمن ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر عمر رحمٰن اوردیگر موجود تھے۔
تازہ ترین