• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی:پاکستانی پر حملہ کرنے والاعراقی شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک

برلن(جنگ نیوز) جرمنی کی پولیس نے برلن کے ضلع موابت میں مہاجرین کے کیمپ میں ایک پاکستانی پر چاقو سے حملہ کرنے والے عراقی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ 29 سالہ عراقی کو شبہ تھا کہ پاکستانی شخص نے اس کی 8 سالہ بیٹی پر جنسی حملہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 27 سالہ پاکستانی شخص پر ایک 8 سالہ بچی پر جنسی حملے کے الزام پر پولیس کو کیمپ میں طلب کیا گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس پاکستانی شخص کو ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرکے لے جارہی تھی کہ بچی کے والد نے راستے میں ہی اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔تاہم پولیس کی فائرنگ سے عراقی شخص شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں اُس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
تازہ ترین