• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی پارلیمنٹ میں سینیٹ کے اختیارات میں کمی کا بل منظور

روم (جنگ نیوز) اٹلی کی پارلیمنٹ میں 2سال بحث کے بعد ملکی سینیٹ کے اختیارات میں کمی کا بل منظور کیا گیا جس پر عوامی ریفرنڈم 4دسمبر کو ہو گا ۔ اطالوی وزیراعظم میتیو رینزی نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ملک میں سیاسی استحکام آئیگا۔اس ترمیم کے ذریعے سینیٹ کی جانب سے منتخب حکومت پر عدم اعتماد کی تحریک پاس کر کے حکومت کے خاتمے کا اختیار ختم ہو جائے گا۔ ریفرنڈم میں حکومت کو شکست کا سامنا ہے حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے سینیٹ کے اختیار سے سیاسی نظام میں توازن ہے یہ ختم ہواتو مسولینی جیسا ایک اور آمر ملک پر مسلط ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین