• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او کا مسافر بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے کا نوٹس

فیصل آباد( نامہ نگار خصوصی ،کرائم رپورٹر)ڈی سی او سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی ہرممکن سہولیات کاخیال رکھنے کے لئے موثراورجامع حکمت عملی وضع کی جائے۔انہوں نے جنرل ہسپتال سمن آباد کے اچانک دورہ کے دوران الٹراساؤنڈ،ایکسرے،ایمرجنسی وارڈ،شعبہ مرہم پٹی اورمیڈیکل وارڈز سمیت آؤٹ ڈورپر ڈاکٹرز کی طرف سے مریضوں کے طبی معائنے کے عمل کاجائزہ لیا ۔ دریں اثنا ء انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے اچانک جنرل بس سٹینڈ اورریلوے سٹیشن کادورہ کیا اوربعض بچوں کو قطرے نہ پلانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سٹاف کی شدید سرزنش کی اورایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ راناحبیب اللہ سے کہا کہ وہ مسافر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے ٹاسک کی کڑی نگرانی کریں۔ علاوہ ازیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسدادپولیو مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اورکہا کہ اس قومی فریضے کو انتہائی تندہی اور مشنری جذبہ سے انجام دیا جائے۔
تازہ ترین