• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں کی ابتر حالت زار پر برہم

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ انسداد ملاوٹ مہم کو حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز بنانے کے لئے متعلقہ افسران قبلہ درست کرلیں۔محض چھاپے مارنا مقصد نہیں ملاوٹ اورجعلسازی کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں۔انہوں نے چیئرمین /ایم پی اے حاجی خالد سعید کے ہمراہ ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ کے اجلاس کے دوران اشیاء خوردنی میں ملاوٹ اورجعلسازی کے خلاف کارروائیوں کاجائزہ ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کادھندہ بالکل ختم ہونا چا ہئے ۔ دریں اثناء انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں کی ابتر حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا حکم دیا ۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور نو تعمیر شدہ عمارت میں منتقل نہ کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او محمد ایوب خاں اور اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی نئی عمارت میں منتقلی تک موقع سے نہیں جائیں گے ۔
تازہ ترین