• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ پر عملدرآمد یقینی بنانیکا حکم

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھٹہ خشت مزدوروں کے بعض مطالبات کے حل کے سلسلے میں محکمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کے بچوں کو فراہم کئے جانے والے سکولز بیگز ویونیفارم کے معیار میں نقص کی شکایت کی انکوائری جلد مکمل کر کے بے ضابطگی سامنے آنے پر قصور واروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ یہ بات ڈی او(ایچ آر ایم) خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے محکمہ لیبر سے کہا کہ اینٹوں کی فی ہزار پتھائی کی اجرت میں یکم جولائی سے ہونے والے اضافہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول بیگز،کتابیں،یونیفارم اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کے استعمال کا تمام ریکارڈ ایک ہفتہ کے اندر ڈی سی او آفس کو فراہم کیا جائے اس ضمن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔
تازہ ترین