• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز کمپلیکس اور پٹرولنگ آفس دربا ر کا انعقاد

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلعی وسٹی ٹریفک پولیس اور ایس ایس پی پٹرولنگ آفس میں پٹرولنگ پولیس کےدربار کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس لائنز میں منعقدہ دربار سے سی پی او افضال احمد کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دربار کا مقصدوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے پولیس ملازمین کی مراعات بڑھانے پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب کی کاوشوں کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے نہ صرف شہید فنڈ کو پچا س لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کیا بلکہ پولیس ملازمین کی بیسک پے سکیلز کو بڑھاتے ہوئے کانسٹیبل کے سکیل کوپے سکیل 5سے بڑھا کر 7،ہیڈ کانسٹیبل کے پے سکیل کو7سے بڑھا کر 9اور اے ایس آئی کے پے سکیل 9کو بڑھاتے ہوئے11کر دیا گیا۔پٹرولنگ آفس میں دربارسے خطاب کرنے کیلئے ایس ایس پی پٹرولنگ ہیڈکوارٹر پنجاب عمران کشور اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سےپہنچے۔دوسرےاضلاع سےآنیوالے اہلکار خطاب سنےبغیر واپس روانہ ہوگئے۔ عمران کشور نے چند شرکاءسے خطاب کیا ۔
تازہ ترین