• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

600صنعتی اداروں میں حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش

فیصل آباد ( نمائندہ جنگ) سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیم نے 600 سے زائدصنعتی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔ مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اڑھائی سو سے زائد فیکٹریوں مالکان کیخلاف چلان مرتب کرکے بھجوا دئیے گئے ۔ سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیم نے مختلف ملوں ‘ فیکٹریوں ‘پاور لومز کی انسپکشن کے بعد 600صنعتی اداروں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو بھجوا گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے جن اداروں کی انسپکشن کی ہے ان میں حفاظتی انتظامات مناسب نہیں ہیں تاہم 600سو فیکٹریاں ‘ملز اور پاور لومز ایسی ہیں جن میں حفاظتی انتظامات کو کلی طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔فوری طور پر حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے لئے ان یونٹس کے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ بارہا نوٹسز جاری ہونے کے باوجود اڑھائی سو سے زائد فیکٹریوں کے مالکان نے حفاظتی انتظامات بہتر نہیں کئے جس پر ان کیخلاف چالان سپیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین