• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاورلومزورکرز کو جماعت اسلامی کے جلسہ میں شرکت کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)پاسبان پاورلومزورکرزیونین پنجاب کے مرکزی صدرمیاں اعجازحسین اورسیکرٹری جنرل میاں ندیم باوانے جماعت اسلامی کے زیرانتظام کل ہونے والے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کے لئے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں اس بات کااعلان انہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفرحسین خاں کی موجودگی میں ایک اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سراج الحق ملک میں پسے ہوئے لوگوں کی آوازہیں۔محنت کش ومزدورملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔69سالوں سے ملک کامحنت کش ا ورمزدوراستحصالی ٹولہ کی سازشوں کاشکارہے۔ملک میں جبرکانظام قائم ہے۔پسے ہوئے طبقہ کو جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے ۔ ملک میں بسنے والے اٹھانوے فیصدغریب عوام کو کرپشن اوربھتہ مافیاکاسامناہے اس کے علاج کے بغیرملکی سلامتی اورعوام کے حقوق کاتحفظ ممکن نہیں۔
تازہ ترین