• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ایجنڈا کسی طرح بھی پاکستانی نہیں ،نوازملک

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ایم پی اے محمدنوازملک نے کہاہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کے نام پرملکی معیشت کے خلاف جوکھیل کھیل رہے ہیں وہ عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ان کاایجنڈاکسی طرح بھی پاکستانی نہیں ہوسکتا۔اپنی پرانی سسرالی لابی کے ذریعے وہ ملک میں عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں۔انہیں پوری طرح یقین ہوچکا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں اورنہ انہیں عوام سے کوئی مثبت نتائج مل رہے ہیں لیکن اس کے باوجودوہ افراتفری کی سیاست کرکے صرف قسمت آزمائی کی کوشش کررہے ہیں۔اقتدارکی منزل ان کاایک خواب ہے جوزندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔اپنے ڈیرے پرمسلم لیگی کارکنوں اوریونین کونسلوں کے چیئرمینز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان احتجاج اورانتشار کی سیاست کا کسی طورپر متحمل نہیں ہوسکتا ۔تھکے ہوئے سیاستدان اپنی انتشارکی سیاست کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔دھرنے والوں کوغریب عوام کی فلاح کے منصوبے کھٹکتے ہیں۔
تازہ ترین