• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے دل سے جذبہ حریت نہیں نکالا جاسکتا ، خرم شہزاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )پا کستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ بھا رت حقوق انسانی کی بد ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ہزاروں نوجوانوں ‘بچوں کو ٹارچر سیلوں میں اذیت دے رہا ہے۔ بھارت تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ حریت نہیں نکال سکتا ۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی توڑ دینی چاہئے۔عالمی طاقتیں عالمی ادارے اور اقوام متحدہ قتل و غارت کا نوٹس لے۔ اب بھارت عالمی رائے عامہ کو دھوکہ نہیں دے سکتا ہے۔ کشمیر کی آزادی قریب ہے دنیا کا ہر انصاف پسند اوربا شعور انسان ان کیساتھ ہے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔
تازہ ترین