• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ پورے پاکستان سے شروع ہوگا، رانا سفیان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما رانا سفیان ارشد نے کہا ہے کہ رائیونڈ کسی کی جاگیر نہیں اور رائیونڈ مارچ پورے پاکستان سے شروع ہوگا۔تحریک انصاف کے کار کن 30 ستمبر کو رائیونڈ پہنچیں۔ پوری قوم کی نظریں رائیونڈ مارچ پر لگی ہوئی ہیں جبکہ حکمرانوں اور انکے درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔(ن) لیگ کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں اگر (ن) لیگ کے گلو بٹوں نے رائیونڈ مارچ میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
تازہ ترین