فیصل آباد( نمائندہ جنگ) مخبری کےشبہ پر ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیاگیا ۔ چک جھمرہ کے علاقہ 185 رب میں تتلہ گروپ نے مغل خاندان کے بہرام کو مخالفین کو مخبری کرنے کے شبہ پر پکڑ کر دحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش سڑک پر پھینک دی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہومی سائیڈ انسپکٹر آفتاب نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ۔