• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاجر وں کی ریلی

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی ) بھارت کی بڑھتی جارحیت ‘ غنڈہ گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف تاجر وں نےاحتجاجی ریلی نکالی۔ریلی مدینہ کلاتھ مارکیٹ سے شروع ہو کرچوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پتلے کو نذرآتش کیا گیا۔ قیادت باؤ محمد امین ‘ منظور صابر اور عباس حیدر شیخ نے کی جبکہ سپریم انجمن تاجران کے سرپرست حاجی محمد اسلم بھلی ‘ صدر جاوید ظفر ‘ تاجر رہنما محمد یوسف موتی ‘ شیخ امجد عقیل ودیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران ‘ دکانداروں ‘ تاجروں نے بھر پور شرکت کی ۔حاجی محمد اسلم بھلی ‘ عباس حیدر شیخ ‘ بائو محمد امین ‘ منظور بابرنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر خدانخواستہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ صرف تاجر برادری بلکہ ملک کا بچہ بچہ دفاع کرے گا ۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔میاں محمد نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔
تازہ ترین