• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈجکوٹ میں منگل بازار لگانے کے خلاف دکاندار وں کا احتجاج

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) ڈجکوٹ کے دکانداروں نے منگل بازار لگانے کے خلاف ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈجکوٹ میں ہر منگل کو لگنے والا بازار غیر قانونی ہے اور حکومت نے اس بازار کو 2014 ء میں ختم کردیا تھا تاہم کچھ عرصہ سے اب دوبارہ بازار لگایا جارہاہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کے اہلکار غیر قانونی بازار لگانےوالوں کی سرپرستی کرتے ہیں ڈی سی او اس غیرقانونی بازار کو ختم کرائیں۔
تازہ ترین