• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی دولت کی وصولی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میاں مقصود

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ 30ستمبر کوفیصل آبادمیں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا جلسہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر سردار ظفر حسین، رانا وسیم ،عظیم رندھاوا ، اکرم کھرل،رانا عدنان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ دینے کی اطلاعات افسوس ناک ہیں۔ضلعی انتظامیہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش نہ کرے۔جماعت اسلامی کے کارکن ہمیشہ پر امن رہے ہیں اشتعال نہ دلایا جائے ، حکومتی ٹولے کی کرپشن نے قوم کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ۔جب تک لٹیروں کے پیٹ پھاڑ کر قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔حکمران اگر ایوان کے اندر کرپشن کے خلاف کوئی نظام نہیں بننے دیں گے تو عوام چوکوں اور چوراہوں میں لٹیروں کا محاسبہ کریں گے۔اگر حکمران مسائل کو چوکوں اور چوراہوں میں حل کرنے پر بضد ہیں تو ہم ان کا یہ چیلنج قبول کرتے ہیں ۔
تازہ ترین