• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر دنیا کی بے حسی غیر مو ثر خا رجہ پا لیسی کا نتیجہ ہے ،عمر لطیف

بھمبر ( نا مہ نگار)پا کستان تحر یک انصا ف کنیڈا کے را ہنما چوہدری عمر لطیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی بے حسی پا کستا ن کی غیر مو ثر خا رجہ پا لیسی کا نتیجہ ہے حکومت پا کستا ن کشمیر میں جاری ظلم وستم اور بر بر یت پر ایک خا موش تما شا ئی کے بجا ئے مو ثر حکمت عملی بنا کر ٹھوس اقداما ت کر ے تا رکین وطن کشمیر ی مسئلہ کشمیر پربہتر کا م کر سکتے ہیں حکومت اوورسیز کشمیر یوں کی خد ما ت سے استفادہ کر ے ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے صحا فیوں سے ٹیلی فو نک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی زند گی کو اجیر ن بنا رکھا ہے مقبو ضہ وادی میں90روز سے بد تر ین کر فیو نا فذ ہے بچے بوڑھے ،عورتیں سب گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیںجو بنیادری ضروریا ت زندگی سے بھی محرو م ہیں حتیٰ کہ مر یض بھی طبی سہولیا ت سے محرو م ہیں 90دنوں کے اندر ایک سو سے زا ئد لو گوں کو شہید کردیا گیا جبکہ 200سے زیادہ نو جوں کو بنیائی سے محرو م کردیاگیا جبکہ سینکڑوں کو زخمی کر دیا گیا ہے مقبو ضہ وادی میں کا رو بار زند گی مکمل طور پر بند ہے اس کے باوجود پا کستان کے حکمران اور سیاستدا ن سنجید ہ دیکھا ئی نہیں دے رہے وزیر اعظم پا کستا ن اقوام متحد ہ میں لکھی تحر یر پڑ ھ کر عالمی دنیا کی تو جہ مسئلہ کشمیر کی طرف نہیں دلا سکے مو جودہ حا لات میں مسئلہ کشمیر پر عالمی دنیا کی عدم تو جہ اور بے بسی پا کستا نی حکومت کی غیر مو ثر خا رجہ پا لیسی کا نتیجہ ہے اگر حکومت پا کستا ن کی کو ئی مو ثر خا رجہ پا لیسی ہو تی تو عالمی دنیا مسئلہ کشمیر پر پا کستا ن کے موقف کی حما یت کرتی انہوں نے کہا کہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ بیرون مما لک مقیم کشمیر یوں کی خد ما ت سے استفعادہ حاصل کر ے اور بھارت کے نا م نہاد جمہوری چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقا ب کر ے اور کشمیر یوں کو انکے بنیادی حق حق خو دارادیت دلا نے میں کر دار ادا کرے ۔
تازہ ترین