• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے ونڈ مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے،رہنما پی ٹی آئی

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر ماریں گے تو رائے ونڈ مارچ تو ہو گا،مارچ روکنے یا رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو بھیانک نتاج بھگتنا ہوں گے۔عمران خان کا ویژن ہی پاکستانی وکشمیری قوم کی منزل مقصود ہے۔کشمیر پی ٹی آئی کے کارکن کپتان کی ہر کال پر لبیک کہنے کے لئے ہم وقت تیار بیٹھے ہیں۔رائے ونڈ مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔عمران خان پاکستانی وکشمیری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں ۔وطن عزیز پاکستان کے حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ انہیں عمران خان جیسی نڈر ،بے باک اور جراتمند قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو اندرونی وبیرونی درپیش مسائل ،دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہاررہنما پی ٹی آئی سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور،راجہ منیر،چوہدری شبیر،امجد حمید،ندیم بوٹا،محبوب کاکڑوی،حاجی علی اصغر،ظہور احمد،نمبردار نعمان،محمد اشرف اور اویس یونس،عبدالحمید کشمیری،راجہ طارق محمود،راجہ جہانزیب جانی،مہران صغیر،ابرار منیر،نعیم عاشق،راجہ وحید،فیصل بوٹا،قمر طالب،ماموں جہانگیر اور جمیل حسین نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ان رہنمائوںنے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی حکومت سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبی ہو ئی ہے۔پانامہ لیکس پر حکومتی ٹال مٹول قابل قبول نہیں ہے۔پاکستان میں اداروں کو مفلوج کرنے کی کوشش جا رہی ہیں۔2013کے انتخابات میں جس انداز میں دھاندلی کی گئی جو ثابت بھی ہو چکی ہے کے بعد ن لیگ کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا ہے۔عمران خان پاکستانی وکشمیری قوم کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے اور اداروں کی مظبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔رائے ونڈ کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔رائے ونڈ مارچ میں کشمیری عوام اور تحریک انصاف کشمیر کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ن لیگ کی حکومت نے مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے یا خون خرابہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے اور ذمہ داری ن لیگ کی وفاقی حکومت پر عائد ہو گی۔پی ٹی آئی کے کارکنان پر امن لوگ ہیں اور جب انصاف نہ ملے تو پھر سڑکوں پر نکلنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے ۔
تازہ ترین