• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق فوجی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، محمد بشیر

باغ (نمائندہ جنگ) صوبیدار (ر) محمد بشیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام آرمی کے ریٹائرڈ فوجی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی کال کے منتظر ہیں اور بھارتی فوج کا بھرکس نکالنے کے لئے تیار ہیں۔ بھارت کسی عام خیالی میں نہ رہے ہماری مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صوبیدار نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ حالیہ آزادی کے تحریک یہاں کے نوجوانوں نے شروع کی اور یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستانی کے جنرل اسمبلی میں خطاب کر سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں ننگا ہو چکا ہے اور وہ اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کرے۔ جنگ کی صورت میں بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا جب کہ پاکستانی قوم متحد و منظم ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ، حق خودارادیت دے۔ کشمیری قوم خود فیصلہ کرے گی کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم بھارت کے خلاف ہے اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بھارت ان کے جذبہ جرت کو دبا نہیں سکتا۔ نرنندر مودی کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں جب کہ بھارت میں خود اُسے مخالفت کا سامنا ہے۔ 
تازہ ترین