• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر برقیات کی ہدایت پر چھنی تھلہ پنجیڑی کو نیا ٹراسفارمر مل گیا

جاتلاں(نامہ نگار) سابق ڈسڑکٹ کونسلر راجہ اسحاق خان کی کاوشیں رنگ لے آئی، وزیر برقیات کی ہدایات پر چھنی تھلہ پنجیڑی کو نیا ٹراسفارمر مل گیادو ہفتہ سے تاریکی میں ڈوبا ہوا گاوں روشن ہو گیا میکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وزیر برقیات راجہ نثار کا شکریہ، تفصیلات کے مطابق چھنی تھلہ ڈھوک پنجیڑی کا ٹراسفارمر گزشتہ دو ہفتوں سے میکنوں کیلے مسلسل پرشانی کا باعث بنا ہوا تھا آور لوڈ کی وجہ سے آئے روز جل جاتا تھا جس سے میکنوں کو شدید پرشانی کا سامنا تھا جس پر سابق ڈسڑکٹ کونسلر مسلم لیگی راہنما راجہ محمد اسحاق خان نے وزیر برقیات راجہ نثار سے رابطہ کر کے عوامی مشکلات سے اگاہ کیا وزیر برقیات نے راجہ محمد اسحاق خان کی بات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چھنی تھلہ ڈھوک پنجیڑی میں نیا ٹراسفارمر نصب کروا دیا جس پر میکنوں نے راجہ اسحاق سمیت وزیر برقیات راجہ نثار کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین