• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم میں کتوں کے کاٹنے سے دس افراد شدید د زخمی

آٹھ مقام (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل، اور بلدیہ کی غفلت وادی نیلم میں آوارہ کتوں کی بہتات، کتوں کے کاٹنے سے دس افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں گذشتہ چھ ماہ سے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم نہ شروع ہونے کی وجہ آوارہ اور پاگل کتوں کی بہتات ہوچکی ہے ۔ بالائی نیلم چاں گاں میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے دس کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو آٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ جو کہ سکول جاتے ہوئے پاگل کتوں کے حملوں کا شکار ہوئے ہیں ہسپتال میں طبی امداد کے ساتھ ویکسین کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر اور چیئرمین ضلع کونسل کے چارج ڈپٹی کمشنر کے پاس ہیں۔ کتوں کو مارنے اور تلف کرنے کی ذمہ داری ضلع کونسل اور بلدہ کی ہے ۔ لیکن کمانڈ اینڈکنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ادارے کی کارکردگی معطل ہو چکی ہے۔ نو تعینات شدہ ڈپٹی کمشنر انتہائی اور زیادہ شریف ہیں۔ عوام علاقہ نے وزیر اعظم سپیکر اسمبلی چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین