• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک للیاں میں آئی ٹی کا سامان خراب ہونے لگا

بھمبر(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک للیاں میں لاکھوں روپے آئی ٹی کا سامان خراب ہونے لگا ، آئی ٹی کا ٹیچر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں لاکھوں روپے کا پڑا سامان خراب ہونے لگا محکمہ تعلیم کے آئی ٹی ڈیپاٹمنٹ سے نظر کرم اپیل ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک للیاں کو آئی ٹی کلاسز کے لیے لاکھوں روپے کے کمپیوٹر اور دوسرا سامان دیا گیا لیکن آئی ٹی کا ٹیچر تعینات نہ ہوسکے جسکی وجہ کئی ماہ سے پڑا ہو اسامان خراب ہونا شروع ہوگیا عوامی سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم اور ڈی او بھمبر سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر آئی ٹی ٹیچر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لاکھوں روپے کے سامان کو نقصان سے بچایا جائے۔
تازہ ترین