• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکسواری میں گلی گلی ناقص آئس کریم کی فروخت

چکسواری(نمائندہ جنگ) چکسواری میں گلی گلی ناقص اور مضر صحت آئس کریم کی فروخت جاری۔ ہسپتالوں میں الٹی اور موشن کی بیماری میں مبتلا کم عمر مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے غیر معیاری آئس کریم کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری اور اس کے مضافاتی علاقوں میں حفظان صحت کے اسولوں سے مبرا مقامی طور پر تیار شدہ انتہائی غیر معیاری اور مضر صحت آئس کریم کے فروخت جاری کر رکھی ہے۔ یہ آئس کریم ناقص، غیر معیار اجزا سے اور آلودہ ماحول میں تیار کی جاتی ہے۔ اس آئس کریم کے کھانے سے لوگ بلخصوص نونہالاں قوم تیزی سے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اور گزشتہ چند ایام سے الٹی اور پیچش سے کم عمر مریضوں کی ہسپتال آمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صو رت حال کا فوری تدارک کروائیں۔
تازہ ترین