• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر محکمہ بلدیہ لمبی تان کے سو گیا کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گئے

بھمبر(نمائندہ خصوصی) بھمبر محکمہ بلدیہ لمبی تان کے سو گیا ، بلدیہ کے اہلکاران اپنی مرضی جب جی چاہتا ہے صفائی کا م کرتے ہیں بلکہ کئی کئی دن اپنی ڈیوٹی پر تعینات عملہ پر آنا ہی پسند نہیں کرتا ہے میرپور چوک سمت دیگر علاقوں میں دوکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ کے ڈھیرہ لگ گئے بیماریاں پھیلانے کا خطرہ ، کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق صفائی ستھرائی پر تعینات عملہ کی من مانیاں عروج پر ہفتہ وار وصولی کے باوجود کئی کئی دن ڈیوٹی پر نہ آنا معمول بن گیا اگر خانہ پوری کے لیے آتے بھی ہیں تو چند ہی جگہوں سے صفائی کا کام کرکے آنکھوں میں دھند ڈال کر چلے جاتے ہیں بغیر کام کی تنخوا ہ وصول کرتے ہیں اگر کوئی کام کرنے ہی پڑجائے تو اس کا ہفتہ وار دکانداروں سے پیسے وصول کرتے ہیں کوئی پوچھنے والے نہیں ارباب اختیار لمبی تان کے سوگئے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات، ڈپٹی کمشنر بھمبر اور چیف آفیسر بلدیہ سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین