• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شبنم نیاز نے شعبہ باٹنی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

مظفرآباد(نامہ نگار)آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شبنم نیاز نے شعبہ باٹنی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاسل کر لی ۔انہیں یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ وہ اس شعبہ میں پلندری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں ۔جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔محترمہ شبنم نیاز الوقت ہزارہ یونیورسٹی بطور لیکچرر فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔ان کا مقالہ بیج کی افادیت کے حوالہ سے ہے ۔جرمن ،ترکی ،چین کی یونیورسٹیز میں ان کے مقالے کو بے حد پذیرائی ملی ۔ڈگری کے حصول کیلئے انہوں نے فیصل آبادزرعی یونیورسٹی ،اسلام آباد این اے آر سی قراقرم یونیورسٹی میں تحقیقی کام کیا۔جبکہ اسماء اکیڈمی گڑھی دوپٹہ مظفرآباد میں فیلڈ ورک میں حصہ لیا ۔
تازہ ترین