• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مظفرآباد( نامہ نگار) مہاجرین جموں و کشمیر کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیس اینڈ جسٹس فورم تنویز الاسلام منعقد ہوا، اجلاس میں بھارتی مظالم کی مذمت ، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے کشمیریوں کی بھر پور سیاسی اخلاقی اور سفارتی مدد کرنے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بے باک انداز سے وکالت کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متعدد قراردادیں پاس کی گئیں، جن میں بھارتی مظالم کی مذمت، وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کا خیرمقدم کیا گیا۔
تازہ ترین