• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے 10 ارب روپے لاگت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کراچی کے لیے خصوصی طور پر اعلان کردہ دس ارب روپے کے 17ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی تین منصوبے ختم کردیئے گئے ان میں شاہین کمپلیکس سگنل پر شہید بے نظیربھٹو فلائی اوور، شارع فیصل ریجنٹ پلازہ پر انڈرپاس اور اسٹار گیٹ پر انڈرپاس کی تعمیر ہے جبکہ ڈرگ کالونی فلائی اوور کی دوبارہ تعمیر کی تاحال منظوری نہیں دی گئی اب یہاں اس پل کی چھت دوبارہ ڈالی جائے گی اور اس مقام پر شاہراہ فیصل کو سگنل فری کرنے کے لیے ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر انڈرپاس کی تجویز ہے جن سترہ منصوبوں کی منظوری دے کر انہیں ٹینڈر کے عمل سے گزارا جارہا ہے ان بڑے منصوبوں میں 49کروڑ 90لاکھ روپے سے کے ایم سی کی فائر سروسز کی اپ گریڈیشن ، 84کروڑ98لاکھ سے پپری فلٹرپلانٹ پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، 77کروڑ سے حسن اسکوائر تانیپا چورنگی یونیورسٹی روڈ کی ازسرنوتعمیر، 51کروڑ65لاکھ طارق روڈ کی تعمیر ، 20کروڑ سے موسمیات روڈ کراچی یونیورسٹی تک، 62کروڑ حب ریورروڈ بقایا حصے کی تعمیر، 84کروڑ روپے سےسرجانی تامدینتہ الحکمت روڈ کی تعمیر، ناتھاخاں پل کے نیچے یوٹرن کی تعمیر کے لیے 21 کروڑ 44 لاکھ، شارع فیصل کو ہوٹل میٹروپول تااسٹارگیٹ دونوں اطراف چوڑا کرنا 84 کروڑ43 لاکھ روپے، بلوچ کالونی، فلائی اوورکے بقیہ کاموں کی تکمیل11 کروڑ 95لاکھ، نیشنل ہائی وے منزل پمپ پر فلائی اوورکی تعمیر 55کروڑ 39لاکھ اور سب میرین چورنگی کلفٹن میں انڈرپاس کے لیے 69 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح دیگر جن اسکیموں کی منظوری دی گئی ان میں یوسی4 میٹروول پمپنگ اسٹیشن اور ہزارہ چوک تا الواجد ٹاؤن پانی کے ٹوٹے ہوئے پائپوں کی تبدیلی وغیرہ کے لیے دس کروڑ روپے، جناح ٹرمینل سے چکورا نالہ ناتھاخان برج شارع فیصل پر برساتی نالے کی تعمیر کے لیے 23کروڑ 50لاکھ روپے، ضلع ملیر میں خیرپورٹاؤن سے نیشنل ہائی وے تک سڑ ک کی تعمیر 5کروڑ 98لاکھ اور کراچی چڑیاگھر کی بحالی اور امپروومنٹ پر29 کروڑ 98لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ان منصوبوں کورواں مالی سال 30جون 2016تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین