• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی ،11ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے،ترجمان کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس بنیاد پر بن قاسم، گڈاپ اور کلفٹن کے علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں تین ڈکیٹ اور کالعدم تنظیم کے دو کارندے شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیاجبکہ ملیر اور کورنگی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین