• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، عارف علوی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں نے اس ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام نے عمران خان کی احتجاجی کال پر لبیک کہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے کراچی سے رائے ونڈ جانے والے تحریک انصاف کے قافلوں کی روانگی سے قبل پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ نرسری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل، پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین