• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر وسیم اختر کو جیل سے لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر بھیج دیا تھا، ارشد وہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ میئر وسیم اختر کو جیل سے لانے کے لئے پروڈکشن آرڈر بھیج دیا تھا لیکن انہیں اجلاس میں نہیں لایا گیا جو کہ زیادتی ہے۔ بدھ کو سٹی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر وسیم اختر اس اجلاس کی صدارت کرتے تو یہ ہمارے لئے باعث فخر ہوتا کیونکہ ان کے دل میں شہر کی خدمت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 3 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک بار پھر جیل سپرنٹنڈٹ کو پروڈکشن آرڈر بھیجیں گے۔
تازہ ترین