• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاون میں موٹرسائیکل سے گر کر دودھ فروش جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون میں موٹرسائیکل سے گر کر دودھ فروش جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن روڈ پر دودھ فروش سپلائی کے دوران موٹر سائیکل سے گر جاں بحق ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر قطر اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40سالہ امجد ولد فضل دین کے نام سے ہوئی ہے اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھےگیارہ کا رہائشی تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موٹر سائیکل سوار گرا اور جاں بحق ہو گیا،ورثا پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئے لاش  لے گئے ۔ 
تازہ ترین