• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کے خلاف تاجر کے قتل سے متعلق سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی کی عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف تاجر کے قتل سے متعلق سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے مقدمہ جیل منتقل کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف بلوچستان کے تاجر محمد صمد کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ عدالت میں جیل حکام کی جانب سے مقدمہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ کیس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جائے گا ۔ 
تازہ ترین