• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر کا متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وارمیں شریک عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر حفیظ عرف ڈاڈا  نےپولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق  ملزم حفیظ ڈا ڈا 2008میں لیاری گینگ وار میں شامل ہوا اور  2014میں چیل چوک کے قریب رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اپنے ساتھی ماجد گنجا، آصف بلوچ اور دیگر کے ہمراہ رینجرز پر  گرنیڈ سے حملہ کیا ، جس میں رینجرز کا لانس نائیک محمد انور شہید ہوگیا ، رینجرز کے ایک اورسرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ رینجرز پر حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اصغر حسین شہید اور عبدلرحیم  زخمی ہوگیا،روٹ نمبر 7c کی بس سے کئی نوجوانوں کو اغوا کیا اور  جبار لنگڑا کے ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے انکی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دی تھیں مذکورہ واردات میں ملزم کے  ساتھی باسط، شعیب، ریاست اور ساجد بھی ملوث تھے ملزم نے بھتہ نہ دینے پر چاکیواڑہ مر غی والی گلی میں جوے کے ایک اڈے پر دستی بموں سے حملے کا انکشاف بھی کیا اور سال 2009 میں کلاکوٹ پولیس لائن کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل آصف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھااوراسی برس عمر لین میں فائرنگ کرکے مخالف گروہ کے عامر کو قتل کیاتھا ۔
تازہ ترین