• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارامقصدعوام کی بلاامتیازرنگ و نسل و مذہب خدمت کرناہے،ملک فیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی پاکستان کے معاشی حب کراچی کا دل ہے جہاں نہ صرف روزانہ شہر بلکہ صوبے اور پورے ملک سے عوام اپنے کاروباری و دیگر معاملات کی انجام دہی کے سلسلے میں آتے ہیں عوام کیلئے صحت وصفائی کے موثر اقدامات ،پانی وسیوریج کے مسائل کے حل، سڑکوں کی تعمیر، صحت مندانہ ماحول اور تفریح کی فراہمی کیلئے پارکس اور پلے گرائونڈزکی تزئین وآرائش اور ضلع کو روشن رکھنے کیلئے اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جنوبی کراچی کے کونسل ہال میں منتخب کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسڑکٹ وائس چیئرمین منصور احمد شیخ،بلدیہ جنوبی کی 31یونین کمیٹیوں کے وائس چیئرمینز،اقلیتی ،خواتین ،کونسلرزاور نوجوانوں کی مخصوص نشتوں پر منتخب اراکین نے شرکت کی قراردادمیں سابق وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جمہوریت کیلئے دی گئی ان کی لازوال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
تازہ ترین