• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانیں صبح 9 بجے کھلوااورشام 7 بجے بند کرواکر دکھائوں گا،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر، صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دکانیں صبح 9بجے کھلوا اور شام 7 بجے بند کروا کر دکھائیں گے، ماضی میں اس طرح کے اقدامات کی کوشش کی گئی مگر وہ ناکام نظر آئے تاہم اس بار اس پر مکمل عملدرآمد کرواتے ہوئے رات گئے کاروبار کرنے کو قصہ ماضی بنا دیا جائے گا، تاجر برادری تمام دکانوں ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں کو اس لیے پابند کریں، ون ڈش اچھی چیز ہے، شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی تاکہ عوام کو فضول اخراجات سے بچایا جاسکے،  سندھ کے گیس کی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاق کے سامنے اٹھائیں گے، اگلے 4 سے 6 ماہ کے دوران کراچی کے 18ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان، وزیربلدیات جام خان شورو، بزنس مین گروپ کے چیئرمین وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،ہارون فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر،سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان ، نائب صدر محمد نعیم شریف، کے سی سی آی کے نومنتخب صدر شمیم احمد فرپو اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین