• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، کسانوں پر تشدد کیخلاف اپوزیشن کا ایوان سے واک آئوٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، صباح نیوز) اپوزیشن جماعتیں کسانوں پر حکومتی تشدد کے خلاف سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئیں اپوزیشن لیڈر چوہدری ا عتزاز احسن نے کسان ریلی پر پرتشدد حکومتی کارروائیوںکو جمعہ کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن نے لاہور میں کسان ریلی کے دوران کسانوں پر تشدد اور ناروا سلوک کرنے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا جسکے بعد شیری رحمٰن نے کورم کی نشاندہی کرائی تو کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس آدھ گھنٹہ کیلئے ملتوی کردیا۔ وقفہ سوالات ختم ہوا تو اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑے ہو کر اس وقت سنگین صورتحال ہے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پرامن کسان ریلی میں جارہے تھے تو پنجاب حکومت نے ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی اور کسانوں پر تشدد کیا لاتعداد کسان اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا حکومت کی کسان پالیسی سے ہر کوئی واقف ہے کسان پیکج کا 340 ارب روپے کا اعلان کیا مگر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 22 جون 2016 کو خط لکھ دیا کہ صرف 30 ارب ہم دیں گے کسان مر رہا ہے۔ اس لئے ہم کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں  جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور حاصل بزنجو کو اپوزیشن کو منانے کیلئے بھیجا مگر وہ واپس نہ آئے پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر کسانوں کی احتجاجی ریلی ہے ہائی کورٹ نے مال روڈ پر احتجاج سے منع کر رکھا ہے میری پنجاب حکومت سے بات ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈرکو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔ اپوزیشن کو منانے کیلئے جانے والے جب مایوس واپس آئے تو کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کو آدھ گھنٹہ کیلئے ملتوی کردیا۔
تازہ ترین