• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردارسازی پر بھرپور توجہ دیں،آرمی چیف

راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کے مالک  اور حقیقی معنوں میں روشن خوشحال اور محفوظ پاکستان کی ضامن ہے۔ بدھ کے روز جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں فیڈرل بور ڈسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات میں نمایا ں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ آرمی چیف نے شاندار کامیابیاں حاصل کرنےوالے طلبہ  اور ان کے والدین اساتذہ کو مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے شاندار نتائج حاصل کرنے پر فیکلٹی ممبران کی اعلیٰ کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا اس وقت ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور کالج سسٹم کا معیاری تعلیمی نیٹ ورک موجود ہے اور ملک بھر میں 183تعلیمی ادارے تقریباً 2 لاکھ طلبہ کو مختلف شعبوں میں انتہائی معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔
تازہ ترین