• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلموں سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی ،کرن جوہر

کراچی(ٹی وی رپورٹ) بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔ بھارت کی معروف اینکر برکھادت کا بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کوبھارتی فلموں سے نکالنے کی مخالف ہیں ۔ جیو نیوز کے مطابق برکھا دت کا کہناہے کہ جیسا کہ میں نے ٹوئٹر میں بھی کہا ہے کہ میں ذاتی طورپر سمجھتی ہوں کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی مضحکہ خیز اقدام ہے، انتہا پسند اداکاروں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، فنکاروں کو دھمکی نہیں دی جانی چاہئے، پاکستانی فنکاروں کوکام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، میں پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکالنے کی مخالف ہوں۔ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکال دینا دہشت گردی کے مسئلے کا حل نہیں ہے جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں،بھارتی فلموں سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔
تازہ ترین