• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینےپر مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ کی درخواست خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے داعش کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے پر مولانا عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ویڈیو پیغام ہے ، اگر اس مواد کو درست مان بھی لیا جائے تو اس سے زیادہ خطرناک اور بھی پیغامات لاکھوں کی تعداد میں موجود ہے۔ سول سوسائٹی کے کارکن جبران ناصر نے داعش کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے کی ویڈیو جاری کرنے پر مولانا عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔
تازہ ترین