• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خصوصی عدالت نے بغاوت، ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق کیس میں مفرور ملزم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔انسداددہشت گردی کی عدالت میں بغاوت ، ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چالان عدالت میں پیش کر دئیے گئے۔ جبکہ عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، قمرمنصور، شاہد پاشا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے17 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بغاوت ، ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران ا ے ٹی سی ٹو(انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2) کو دو مقدمات کے چا لا ن موصول ہوگئے۔ چالان میں کہا گیا کہ ملزمان نے22 اگست کو بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کے بعد منظم منصوبے کے تحت ہنگامہ آرائی کی۔ملزمان نے میڈیا ہاؤس پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، قمرمنصور، شاہد پاشا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے مفرور ملزم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے17 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک مقدمے میں کنور نوید، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 52 ملزمان گرفتار ظاہر کیے جا چکے ہیں۔ 
تازہ ترین