• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، نامعلوم افراد کی فائرنگ، کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کارندہ ماراگیا ، مقتول کے قبضے سے سرکاری ایس ایم جی بھی برآمد ہوئی۔ مقتول بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ خداداد کالونی میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران  فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مار کیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون  سیکٹر ساڑھے گیارہ راجہ تنویر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امان ولد ظہور جان ماراگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس پی اورنگی ڈویڑن علی آصف کے مطابق مقتول ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان محسود گروپ سے وابستہ تھا اور کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ اسی علاقے میں رہتا تھا جہاں سے اسکی لاش ملی ہے تاہم کراچی آپریشن کے بعد وہ کہیں اور مفرور ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس کے پاس سے ملنے والی سرکاری ایس ایم جی کی فرانزک کروارہے ہیں اور یہ معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ کس  علاقے سے یہ چھینی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں نے مار کر پھینکا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او اقبا ل محمود کا کہناہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ادھر خداداد کالونی قادری پکوان اسٹریٹ پر ڈا کو ئو ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ ناظر ولد یعقوب کو گولی مار کر زخمی کردیا جیسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 
تازہ ترین