• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد،ٹریفک کا المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ)ایبٹ آباد سے نملی میرا جانے والی کیری سوزوکی نورمنگ چیئرلفٹ کے قریب ڈرائیور سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کیری سوزوکی نمبراے ڈی 0727نورمنگ چیئرلفٹ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے سات ماہ کی بچی زارہ بی بی دختر عابد، نعمان ولد میاں داد کیری ڈبہ مالک ، مہر فروزن زوجہ عابد ربانی، محمد شفیق ولد اسحاق، سلمیٰ دختر محمد شفیق ، زہرہ دختر عابد ربانی ، وقار ولد اقبال ، اسرار ولد دلدار ، شازیہ وقارجاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورموقع پر موجود لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
تازہ ترین