• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل 2016 میں 960نمبروں سےپاس کیا ہے اور میٹرک میں میرے96% نمبر تھے اور ایم کیٹ میں میرے 69% تھے لیکن مجھے ایم ایم بی بی ایس یابی ڈی ایس میں داخلے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی،اب میرا ارادہ ہے کہ میں فارمیسی ،بائیو ٹیکنالوجی یا نیوٹریشن میں سے کسی کا انتخاب کروں،آپ مجھے بتائیں کہ کیا یہ فیلڈز میرےلئے صحیح ہیں؟ آپ میری رہنمائی کریں کہ میرے لئےکیا بہتر رہے گا، میں چاہتی ہوں کہ اگلے سال ایم کیٹ رپیٹ کروں،کیا مجھے رپیٹ کرنا چاہئے یا نہیں؟ (کشمالہ انور۔کراچی)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ مولیکیولر بائیولوجی،سیلولر بائیولوجی یا بائیو کیمسٹری میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں لیکن سب سے پہلے ان تینوں کورسز کے موڈیول چیک کریںکیونکہ آ پ کو یہ چار سال پڑھنا پڑے گا،اگر آپ کی دلچسپی ان تینوں میں نہیں تو آپ اپنے منتخب کئےہوئے کسی ایک اسپیشلائزیشن کاانتخاب کر سکتے ہیں،میں آپ کو مشورہ نہیںدونگا کہ آپ اپنا سال ضائع کریں یا پھر سے ایم کیٹ کریں۔
س۔سر میں ایل ایل بی پارٹ 3 کے رزلٹ کا انتظار کر رہا ہوںاور میں یہ چاہتا ہوں کہ میںیو کے یا یو ایس اے کی کسی اچھی یونیورسٹی سے آن لائن ڈسٹنس لرننگ کے ذریعے لاء میں ماسٹرز کروں،کیونکہ میں لیکچرر کے طور پر مستقبل میں کام کرنا چاہتا ہوں،آپ مجھے بتائیں کہ آن لائن کورسسز کا کیا ا سکوپ ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی۔ (خالد لطیف۔لاہور)
ج۔سب سے پہلے تو میں یہ مشورہ دونگا کہ آپ مکمل توجہ سے اپنی ایل ایل بی کی ڈگر ی مکمل کریں ،جب آپ کا ایل ایل بی مکمل ہو جائے تو بار کونسل سے خود کو رجسٹر کریں اور پھر اُس کے بعد آن لائن یا آن کیمپس کورسز کی تلاش کریں،اس سے آپ کو دوطرح سے فائدہ ہو گا پہلا یہ کہ اچھی اور منظور شدہ یونیورسٹیاں آپ کو ایک کوالیفائیڈ/ اسٹوڈنٹ کے طور پر ڈیل کریں گی اور دوسر ایہ کہ گریجویشن کے بعد آپ جو بھی کورس/ کوالیفکیشن حاصل کریں گے وہ آپ کی اضافی کوالیفکیشن کے طور پر مانی جائے گی،وہ آن لائن کورسسز جو منظور شدہ اداروں سے کئے جائیں اُن کی یقینا ویلیوہوتی ہے لیکن آن کیمپس اسٹڈیز کے اپنے بیشمار فوائد ہیں ۔
س۔سر میں نے ایم اے اکنامکس 2015 میں کیا ہے اب میں ایم بی اے کرنا چاہتا ہوں ،آپ مجھے بتائیں کہ مجھے سپلائی چین،رسک مینجمنٹ اور فنانس میں سے کس کاا نتخاب کرنا چاہئے؟ (کاشف صادق۔لاہور)
ج۔ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد آپ فنانس یا رسک مینجمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی گزشتہ ڈگری سے بالکل متعلق ہے اور اگر ایم اے اکنامکس کے بعد آپ کا فیلڈ کا تجربہ ہے تو یہ اسپیشلائزیشن آپ کو بہت فائدہ دے گی۔


.
تازہ ترین