• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بھائی بھائی کا نہیں۔ کوئی کسی کا نہیں،
بہت برا دور ہے میاں!‘‘
انھوں نے سچی بات کہی۔
میں ان سے ایک درخواست کرنے گیا تھا۔
صرف اتنا ہی کہا تھا،
’’میں بینک سے پرسنل لون لینا چاہتا ہوں۔
ریفرنس کے لئے ایک نام درکار ہے۔‘‘
انھوں نے پوری بات نہیں سنی۔ کہنے لگے،
’’کسی کا اعتبار نہیں رہا۔
لوگ رشتے ناتے سب بھول چکے۔
بہت برا دور ہے میاں!
کوئی کسی کا نہیں، بھائی بھائی کا نہیں۔‘‘
میں وہاں سے اٹھ آیا۔
میرے ساتھ کاشف بھی تھا۔اس نے پوچھا،
’’یہ صاحب تمھارے کون تھے؟‘‘
میں نے کہا، ’’بھائی۔‘‘
تازہ ترین