• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 200سے زائد ذاکرین پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،سید سبطین حیدر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرسید سبطین حیدر سبزواری نے لائوڈ سپیکر پر پابندی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایام عاشورہ سے قبل متوازن پالیسی کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کے لئے موافق حالات پیدا کرے ، 200سے زائد ذاکرین پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور افہام و تفہیم سے حکمت عملی وضع کرے کیونکہ ان فہرستوں میں آج بھی وہ نام شامل ہیں جو کئی سال قبل وفات پا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ  قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کردا راتحاد بین المسلمین اور اتحاد امت کو فروغ کے لئے کلیدی رہا ہے لیکن فورتھ شیڈول کے ذریعے پر امن شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنا  تشویش کا باعث ہے۔
تازہ ترین