• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قومی صحت کا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت قومی صحت نے پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹری وزارت قومی صحت محمد ایوب شیخ کی صدارت میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے استعداد کار کو بڑھایا جائیگا۔ اجلاس میں ملک میں موجودہ ویکسین کی تیاری کے انتظامات اور استعداد کار سمیت ویکسین کی طلب‘ رسد اور ویکسین کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین