• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن سے پاک معاشرے کیلئے عورت کا با شعور اور بیدار ہونا ضروری ہے،عالیہ رشید

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی  نے نیشنل اکاونٹ ابیلیٹی بیو رو (نیب)اسلام آباد کے تعا و ن سے بدعنوانی سے اِنکار پر لیکچر کا  اِنعقاد کیا ۔ تقریب کا عنو ا ن ـ بدعنوانی سے اِنکار اور  بدعنوانی کے خاتمے کے لئے خواتین کاکِردارتھا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب،عالیہ رشید اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں  ۔انہوں نے اینٹی کرپشن مہم میں شامل ہونے کے لئے خواتین کے کردار پر زور دیااور کرپشن کی بیشتر اقسام کے بارے میں بتایا کے وہ کس طرح سے معاشرے کو خراب کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے عورت کا با شعور اور بیدار ہونا ضروری ہے۔ا نہو ں نے مز ید کہا کہ عورت کو ا پنے کر د ا ر کو سمجھنا ہو گا کیو نکہ عورت ہی کو ا پنے گھر سے کرپشن  کے خلا ف مہم کا آغاز کر نا ہے۔ڈ اکٹر ثمینہ قادر وائس چا نسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرے میں تبد یلی لانا ناممکن ہے۔
تازہ ترین