• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار بچے دل میں پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ، ماہرین امراض قلب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ماہرین  امراض قلب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا چالیس ہزار بچے دل میں پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں،  عالمی یوم قلب کے موقع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین امراض قلب نے کہا کہ دل کی بیماری بڑوں میں ہو تو بھی پریشان کن ہوتی ہے لیکن اگر بچوں میں یہ بیماری ہو تو خاصی تشویش ہوتی ہے۔اس سلسلہ میں قابل ذکربات یہ ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر سو میں سے ایک بچہ دل میں کسی خرابی کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ظہیراحمد نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دل کی بیماری عام نہیں لیکن ابتدا ہی میں تشخیص علاج کیلئے موثر ہے،اس لئے علاج میں تاخیر نہ کی جائے۔  ڈاکٹر اسد سلیم نےکہا کہ امراض قلب بڑوں میں خاص طور پر 40سے 60سال کی عمر کے لوگوں میں موت کا بڑا سبب ہے ، ڈاکٹر سعیداللہ شاہ نے مشورہ دیاکہ لوگوں کو اپنے دل کی فکر کرنی چاہیئے اور باقاعدگی سے اسکا معائنہ کرانا چاہیے۔
تازہ ترین